غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2گرفتار

  غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان  پشاور کے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں جن کا تعلق منظم اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے، ملزمان گاڑی کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ درہ آدم خیل سے پشاور کے راستے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کو زنگلی ناکہ بندی پر گرفتار کیا گیا ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہیں جن کے قبضہ سے 20 عدد پستول،  4 عدد رائفل 12 بور اورسینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر کار پولیس تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیرپولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر واجدعلی نے ملزمان سیداللہ جان ولد بادشاہ جان اور فضل سبحان ولد آمیر محمد کو زنگلی ناکہ بندی پر گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحہ گاڑی کے زریعے پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقوں کے رہا ئشی ہیں،جن کا تعلق منظم اسلحہ سمگلرز گروہ سے ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 20 عدد پستول،  4 عدد رائفل 12 بور اورسینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -