کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر محمد بلال پاشا کانیو جنرل بس کا دورہ

کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر محمد بلال پاشا کانیو جنرل بس کا دورہ

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر محمد بلال پاشا نے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ سمیع اللہ خان کے ہمراہ مختلف علاقوں اور نیو جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ہمارا گھر ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں اور اس میں کاروبار کرنے والوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کو عوام کے تعاون سے مثالی کنٹونمنٹ بورڈ بنائیں گے عوام کے مسائل جاننے اورب انہیں سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی شروع ہے جبکہ عوام کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ کی خوبصورتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،نیور جنرل بس سٹینڈ میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو جدید دور کی تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ جب سے محمد بلال پاشا نے چارج سنبھالا ہے کنٹونمنٹ بورڈ میں ترقیاتی کاموں کا سفر تیز ہوگیا ہے اور عوام ان کی کارکردگی سے خوش اور مطمئن ہیں عوام کا بھی کہنا تھا کہ ہم کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر محمد بلال پاشا اور وائس پریذیڈنٹ سمیع اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ دن رات عوام کوسہولیات فراہمی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی خوبصورتی کیلئے کوشاں ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -