سکھر انتظامیہ شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

  سکھر انتظامیہ شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میونسپل کارپوریشن صفائی کا عملہ شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، تعفن اٹھنے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ،شہری سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،نوٹس لیکربلدیاتی سہولیات فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر شہریوں کو بلدیاتی سہولیات ملنا مشکل ہوگیا ہے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں فرئیر روڈ، تھلہ، مینارہ روڈ،جیلانی روڈ، بروہی محلہ، نیم کی چاڑی، شالیمار روڈ، پرانہ سکھر، بابن شاہ،نصرت کالونی، مائیکرو ٹاور، نیوپنڈ اسلام کالونی، اسٹیشن روڈ، شہید گنج، ایوب گیٹ،انجن شیڈ کالونی،نیو گوٹھ،بندھانی محلہ و دیگر علاقوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، گندگی سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ کافی حد سے بڑھ گیا ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر سکھر،میونسپل کمشنر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔