ہر ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر عوام کی سہولت کیلئے ڈسپلے سنٹر زقائم

  ہر ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر عوام کی سہولت کیلئے ڈسپلے سنٹر زقائم

  

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں ووٹ رجسٹریشن اور تصحیح کیلئے ہر ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر عوام کی سہولت کیلئے ڈسپلے سنٹر زقائم کردیئے گئے۔ڈسپلے سنٹرز 19جون تک بشمول ہفتہ و اتوارصبح 9 تا شام 4بجے کھلے رہینگے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر صوابی رحم زادہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے منظور کردہ پروگرام کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع صوابی میں بھی انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کاآخری مرحلہ 21مئی 2022 سے سے شر وع ہوکر19جون 2022تک جاری رہیگا۔اس سلسلے میں عوام کی سہولت کی خاطر ضلع بھر میں 150ڈسپلے سنٹرزقائم کردئیے گئے ہیں۔عوام الناس ووٹ کی تفصیلات اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر پر موجود غیر حتمی انتخابی فہرستوں میں ملاحضہ کرسکتے ہیں۔ووٹ اور قریبی ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات شناختی کارڈنمبر کو 8300 پر ایس ایم ایس کرنے سے بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔اندراج نہ ہونے یا غلط جگہ ہونے کی صورت میں ڈسپلے سنٹرانچارج ممکنہ تعاون کریگا۔عوام الناس سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے اس آخری مرحلے میں اپنے ووٹ کیاندراج اور کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔ ووٹ کا اندراج نہ ہونے کی صورت میں فارم15، ووٹ کے اندراج پراعتراض کی صورت میں فارم16 جبکہ کوائف کی دُرستگی کی لئے فارم 17پُر کرکے قریبی ڈسپلے سنٹر میں جمع کروائیں۔یاد رکھیں کہ الیکشن ایکٹ2017کی روشنی میں ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر ہی ممکن ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -