تیل مہنگا،سیاستدانوں،افسروں سے مراعات واپس لینے کیلئے مہم شروع

تیل مہنگا،سیاستدانوں،افسروں سے مراعات واپس لینے کیلئے مہم شروع

  

 بہاولپور،خانقاہ شریف(ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان)پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد شہریو ں نے ججز(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

سیاستدانوں اوراشرافیہ کی مراعات میں کمی اورمفت پٹرول کی سہولت بندکرنے کامطالبہ سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈ بنادیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹراضافہ کے بعد شہریوں نے ردعمل کے طورپر سوشل میڈیاپر پوسٹیں لگاناشروع کردی ہیں جس میں تحریرکیاگیاہے کہ اگر حکومت مشکل میں ہے تواس کابوجھ صرف عوام پرنہ ڈالاجائے بلکہ ججز سیاست دان بیوروکریٹس اوردیگر اشرافیہ کی مراعات میں کمی اور سرکاری پٹرول کومحددوکردیاجائے تاکہ ملک کوخسارہ سے نکالاجاسکے۔ان کایہ بھی مطالبہ ہے کہ سرکاری افسران ججز اوروزیروں اورمشیروں کے پاس کئی کئی سرکاری گاڑیاں ہیں وہ گاڑیاں واپس لے کر صر ف ایک ایک گاڑی دی جائے اوران کی مفت بجلی کی سہولت بھی واپس لی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -