وزیر اعلیٰ کا کمشنر ملتان کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنیکا حکم

وزیر اعلیٰ کا کمشنر ملتان کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنیکا حکم

  

ملتان(سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کو منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔کمشنر عامر خٹک (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

نے کارڈیالوجی توسیعی بلاک پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورہ کیا۔انکوں نے کارڈیالوجی توسیعی بلاک کی تکمیل میں تاخیر پر ٹھیکیدار کی سرزنش کرتے ہوئے کام میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ دیدی۔کمشنر عامر خٹک نے متعلقہ محکموں کے افسران، کنٹریکٹرز کو توسیعی بلاک سائٹ پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں صحت کے میگا منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔صحت کے شعبے میں بہتری پر وزیراعلی پنجاب کا خاص فوکس ہے۔منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔مقرر وقت میں سکیموں کی تکمیل سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کمشنر آفس کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال جنوبی پنجاب، بلوچستان کے کئی علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بوجھ اٹھا رہا ہے اور بھرپور طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ توسیعی بلاک اس خطے کی شد ضرورت ہے۔ انہوں نے مریضوں اور انکے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کیا3 ارب روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی ہسپتال توسیعی پر کام جاری ہے۔دریں اثنائکمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نہم کے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور نگران سے انتظامات بارے دریافت کیا۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ امتحانی سنٹر پر انتظامات تسلی بخش ہیں۔طلباء پر سکون انداز میں پیپر دے رہے۔سنٹروں میں طلباء و طالبات کوپانی،بجلی سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہیں۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اگر کوئی بھی امیدوارنقل کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف رولز کے مطابق فوری کارروائی کی جائے اور ہر گز نرمی نہ برتی جائے جبکہ دیگر امیدواروں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔ تمام سنٹرسپرنٹنڈنٹ اور عملہ اپنے سنٹرمیں موجود امیدواروں پر کڑی نظر رکھیں اور بلاوجہ انہیں پریشان کرنے سے بھی گریز کریں۔کمشنر ملتان نے کہا کہ وہ مسلسل امتحانی سنٹروں کا دورہ کریں گے اور امتحانات کی شفافیت کو خود مانیٹر کریں گے کیونکہ امتحانی نظام کی درستگی ہمارے سسٹم کی کامیابی کی گارنٹی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری بھی ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -