تیل قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کا نیاطوفان، غریبوں کی سانسیں بند 

تیل قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کا نیاطوفان، غریبوں کی سانسیں بند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصوصی رپورٹر)غریب پیٹ بھرنے کیلئے ایڑھیاں رگڑنے لگا  پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئیگا حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام،عوام سبز یوں گو شت اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے بے حد پریشان، شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا 30 روپے اضافہ غریب عوام کو مارنے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
 کا منصوبہ ہے۔ موجودہ حکومت اگر پٹرول کی قیمتیں کم نا کرسکی تو ووٹ نہیں ملیں گے۔، غریب مزید غریب ہو رہا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام، عوام سبز یوں گو شت اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے بے حد پریشان،  اشیا کے نرخوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا۔ غریب شہری بھی سراپا احتجاج ہے قیمتوں میں شدید حد تک اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید نالاں ہیں۔اس ضمن میں روزنامہ  پا کستان کی جانب سے عوامی سروے کیا گیا۔ شہریوں شمشاد احمد، ارشاد حسین، لیا قت علی، رزاق احمد اور محمد رضوان،محمدعرفان نے کہا کہ حکو مت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے۔اشیا ضروریہ کا متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ مو جو دہ حکومت کی جانب سے بھی نرخوں میں کمی کا اطلاق نہیں کرایا جاسکا۔ جو بیشتر افراد کو شدید متاثر کررہی ہے اس سب کے باوجود جو نرخ نامے حکومت نے واضح طور پر دکانوں پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا اس طرح دکاندار اور بیوپاری اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے ہیں۔ پیٹرول مہنگا ہو نے کی وجہ سے ہر شے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہے اشیا خوردونوش کی نئی قیمتیوں نے شہریوں کو مزید مشکلات میں دھکیل رہی ہیں۔حکومتی نرخوں پر عملدرآمد کرانے والے افسران خود ٹھنڈے کمروں میں آرام فرمار ہیں ہیں۔حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے۔ عوام کو سستے داموں اشیا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔