کم عمر بچی کی شادی،پولیس چھاپہ،دولہا سمیت متعدد گرفتار

کم عمر بچی کی شادی،پولیس چھاپہ،دولہا سمیت متعدد گرفتار

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر  فاضل پور کی حدود کوٹلہ اندرون میں کم عمر بچی کی شادی تقریب ہوئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دولہا اور دولہن (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ دولہا اور دولہن کا والد موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،11سالہ بچی کی شادی 40سالہ محمد صدیق نامی شخص سے کرائی جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور  کے علاقہ تھانہ فاضل پور کی حدود کوٹلہ اندرون  میں کم عمر بچی کی شادی کا معاملے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دولہے اور دولہن کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ دولہا اور دولہن کا والد موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔11سالہ بچی کی شادی 40سالہ شخص محمد صدیق سے کرائی جارہی تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ کم عمر بچیوں کی شادی کے معاملات پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -