بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ، دو ملزموں کا جسمانی ریمانڈمنظور

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ، دو ملزموں کا جسمانی ریمانڈمنظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شہریوں کو بیرون (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے ایک ملزم کا تین روزہ جبکہ دوسرے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام فرید کے خلاف مدعی عمران حسین نے سعودی عرب میں ملازمت کا ویزا فراہم کرنے کے عوض سات لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ نمبر 207 گزشتہ سال درج کرایا جس پر عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے جسے 30 مئی کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ دریں اثنا ملزم افضل کے خلاف دبئی میں ملازمت پر بھجوانے پر دو لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا گیا جس پر ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے ملزم کو 31 مئی کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائیگا۔