ملتان،جعلی عالم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور،جیل بھجوانے کا حکم

ملتان،جعلی عالم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور،جیل بھجوانے کا حکم

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جعلی عامل کا 14 (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بلال بودلہ کے خلاف مدعیہ ذولفشاں افضل نے 25 مئی کو مقدمہ نمبر 98 درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا کہ مدعیہ نے اپنی والدہ کے علاج کے لیے ملزم سے رابطہ کیا جو عمل کے ذریعے علاج کرتا تھا لیکن ملزم نے کالے جادو کے ذریعے اسے مرحوش کرکے نکاح کرلیا اور ویڈیو بنالی بعدازاں رقم کا مطالبہ اور پھر ناجائز تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا بلیک میل اور دھمکیاں دی گئی ایف آئی اے نے انکوائری کی اور ملزم کو ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا ملزم کا تعلق بہاولپور سے بتایا جاتا ہے جس پر عدالت نے ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کے حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -