میاں چنوں میں نان سٹاپ وارداتیں،شہریوں کو سکتہ

میاں چنوں میں نان سٹاپ وارداتیں،شہریوں کو سکتہ

  

میاں چنوں،محسن وال(نمائندہ پاکستان) تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی 2 وارداتیں ہوئی۔ ڈاکو شہریوں سے ہزاروں کی نقدی اور خاتون سے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

۔جی ٹی روڈ پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں کے سامنے تھانہ سٹی سے چند میٹر کے فاصلے پر ڈکیتی کی واردات 125 موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر عثمان فارمیسی کے عملے سے  70 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ڈکیتی کرتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے پولیس تھانہ سٹی میاں چنوں نے عثمان فارمیسی کے مالک محمد عمران کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی،دوسری واردات محلہ رحمانیہ گلی نمبر 5 میں ہوئی جس میں 4 مسلح موٹر سائیکل سوارڈاکوں کی فیملی سے لوٹ مار، ڈاکوں نے ڈکیتی کے دوران شہری وسیم سے نقدی اور خاتون کے سونے کے کنگن اتار کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے،میاں چنوں سرکل میں روز بہ روز بڑھتی ہوئی ڈاکیتی و چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سے ڈاکیتی و چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -