معیشت کو چلانے کیلئے ہمیں بلائیں سب سمجھا دینگے، شوکت ترین 

  معیشت کو چلانے کیلئے ہمیں بلائیں سب سمجھا دینگے، شوکت ترین 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی آگے کیسے جانا ہے معیشت کو چلانے کیلئے  ہمیں بلائیں سب سمجھا دیں گے انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ان کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں اس حکومت کے دو، دو وزیر خزانہ ہیں ایک یہاں اور دوسرا لندن میں ہے دونوں کی باتیں ایک دوسرے سے متصادم ہیں ہمارا آئی ایم ایف سے سوا 2روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے پرمعاہدہ ہوا تھا یہ لوگ 7روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا معاہدہ کرکے آگئے اب 7 روپے بجلی پر فی یونٹ بڑھنے سے عام آدمی کا کیا حال ہوگا ہم نے صرف 4 ماہ کیلئے روسی تیل سے ٹارگٹڈ سبسڈی دینی تھی انہوں نے جنرل دیدی ہم روس سے تیل لینے کے بعد 42 روپے فی لیٹر سستا دیتے پٹرول پر30 روپے اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی اور مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں بھی مزید اضافہ ہوگا شہبازشریف کے اردگرد کے لوگ انہیں غلط اعدادوشمار دیتے ہیں ان کوسمجھ آنی چاہیے مجموعی قرض کا 80فیصدنہیں لیاگیا قرض 18ٹریلین ضرور ہے پرمعیشت بھی 72 فیصد بڑھی اور ہمارے اورکا قرض 64 فیصد تھا۔

شوکت ترین 

مزید :

صفحہ اول -