ملتان پولیس،تبادلوں کا حکم نظر انداز 72ملازمین کا اپنی سیٹوں پر قبضہ

ملتان پولیس،تبادلوں کا حکم نظر انداز 72ملازمین کا اپنی سیٹوں پر قبضہ

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس میں تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہ (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کیے جانے کا انکشاف ہواہے، ملتان پولیس کے 72 ملازمین ایک ماہ سے زائد عرصہ سے تبادلوں کے باوجود اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں۔پولیس افسران نے معاملہ نوٹس میں آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تبادلہ ہونے والوں کو نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے، تبادلے کے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں میں انسپکٹر محمد فیاض بلوچ، سب انسپکٹرز اللہ دتہ، بدر منیر، محمد سلیم، اے ایس آئیز خالد حسین، حامد رف، زاہد دین، مظہر عباس، ظفر اقبال سمیت ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں، ملتان پولیس افسران نے ان ملازمین کو آج ہر صورت چارج چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -