صوبہ بہاولپوراتحاداوردیگر تنظیمیں سرگرم،مختلف مقامات پرمظاہرے

صوبہ بہاولپوراتحاداوردیگر تنظیمیں سرگرم،مختلف مقامات پرمظاہرے

  

بہاولپور،خانقاہ شریف(بیورورپورٹ،نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان)مریم نواز کی بہاولپورآمد پرصوبہ بہاولپور(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

اتحاد کی خواتین نے ڈی سی آفس چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ صوبہ بہاولپورکیا جائے آسیہ کامل‘ مریم نوازشریف آپ نے ایک دن میں تحریک عدم اعتماد پاس کرالی عوامی مطالبہ قراردادبحالی صوبہ بہال پورکوبھی قومی اسمبلی سے منظورکرایاجائے۔ ان خیالات کااظہار آسیہ کامل چیئرپرسن صوبہ بہاول پواتحادنے ڈی سی آفس چوک پر خواتین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف عوامی مطالبہ کی تکمیل سے ہی دل جیتے جاتے ہیں۔اگر آپ عوامی لیڈر ہیں اور سویلین بالادستی کیلئے سیاسی جدوجہد کر رہی ہیں تو  پہلے خطہ محسن پاکستان بہاولپور کی عوام کا سیاسی آئینی اور تاریخی مطالبہ بہاولپور صوبہ بحال کریں.آپ نے ایک دن میں تحریک عدم اعتماد پاس کرالی.نیب کے قوانین بدل لئے الیکشن میں اصلاحات کرالیں. اب عوامی مطالبہ قرارداد بحالی صوبہ بہاولپور کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔دریں اثناء تحریک صوبہ بہاول پور کا وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور مریم نواز کی بہاول پور آمد پر دفتر جماعت اسلامی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی چیئر مین تحریک صوبہ بہاول پور جام حضور بخش لاڑ نے کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جام حضور بخش نے کہا کہن لیگ سمیت تمام حکمران جماعتوں نے بہاول پور صوبہ بحالی کے ایشیو پر سیاست کی ہے اور اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر یہاں کے عوام کے امنگوں کا خون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے وسال اپر پنجاب پر خرچ کیے جارہے ہیں دریا ستلج کا پانی بیچ کر اس خطہ کی سونا اگلتی زمینوں کو بنجر کیا جارہا ہے۔جماعت اسلامی کے 1970 کے منشور میں بہاول پور صوبہ کی بحالی شامل ہے اور ہم نے ہر دور میں اس اہم ایشیو پر سیاست کرنے کی بجائے عملی اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز بہاول پور صوبہ بحالی کے حوالے ن لیگ کا بہاول پور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرئے اور پنجاب اسمبلی سے پاس کردا قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے فی الفور ہمارا صوبہ بحال کیا جائے اور یہاں سے منتقل کیے گے ادارے بھی واپس لائے جائے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور صوبہ ہمارا بنیادی حق ہے خوشحال ریاست کے نواب جن کو قاد اعظم نے محسن پاکستان کا خطاب دیا تھا جنہوں نوزایدہ پاکستان کو معاشی استحکام بخشا اور اپنی امیر ترین ریاست کو غیر مشروط طور پاکستان شامل کیا۔احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی بہاول پور خالد بن جلیل میڈیا کواڈی نیٹر عارف حسین عاصم جنرل سیکرٹری جام خورشید نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -