انتظامیہ کا گودام پر چھاپہ،500بوری یوریا کھاد برآمد

انتظامیہ کا گودام پر چھاپہ،500بوری یوریا کھاد برآمد

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ضلع بھر میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری نے کوٹسمابہ میں ذخیرہ کی گئی 500بوری یوریا کھاد تحویل میں لیکر مالکان(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 صائم ٹریڈرز کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے محکمہ زراعت کی ہدایات جاری کر دی۔ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں کسی بھی مقام پر حکومت کی جانب سے مقررکردہ نرخوں سے زائد کھاد کی فروخت نہیں ہونی چاہیے اس سلسلہ میں اسسنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر کارروائی کریں اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کوبھی مانیٹر کریں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری نے کوٹسمابہ میں صائم ٹریڈرز کی جانب سے یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی شکایت موصول ہوتے ہی کامیاب کارروائی کی اور گودام میں چھپائی گئی 500بوری یوریا کھاد کو تحویل میں لیتے ہوئے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے محکمہ زراعت کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق کھاد کی حکومت کی جانب سے مقررکردہ نرخوں میں مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنائی جائے گی اور اگر کوئی بھی ڈیلرز کھاد کی بلیک مارکیٹنگ یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -