پی ٹی آئی رہنما لیہ جیل سے رہا، ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال،پھول نچھاور

پی ٹی آئی رہنما لیہ جیل سے رہا، ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال،پھول ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)گرفتار پی ٹی آئی رہنماں کا لیہ جیل سے رہائی کے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 بعد چوک شاہ عباس ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حالیہ اسلام آباد مارچ میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنما ں ملک نیاز بھٹہ،رانا حیدر علی،چوہدری سجاد وڑائچ،انجینئر رانا امجد علی کو مارچ سے قبل رات گئے گھروں سے گرفتار کر لیا گیا اورانتظامیہ کی جانب سے لیہ جیل منتقل کر دیا گیا انکی گزشتہ روز رہائی عمل میں آئی اور چوک شاہ عباس ملتان پہنچنے پر تاجروں پی ٹی آئی کارکنوں نے انکا شاندار استقبال کیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک نیاز محمد بھٹہ نے کہا کہ گرفتاریاں اور پولیس ہراسمنٹ ہمارے جذبوں کو ختم نہیں کر سکتیں اپنے لیڈر عمران خان اور شاہ محمود کی کال پر لبیک کہیں گے اور اس امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارہ اور آزادی کے لیے ہر حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارا بال بھی بیگا نہیں کر سکتے لیکن ہم بیہمانہ اور سفاک گرفتاریوں کی شدید مزمت کرتے ہیں کہ جس طرح رات کی تاریکی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے ہمیں گرفتار کیا گیا وہ مناظر ناقابل بیان ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان اور شاہ محمود کی قیادت میں ملک وقوم کی جنگ لڑ رہے ہیں کوئی اخلاقی جرم کے مرتکب نہیں ہوئے کہ جس طرح ہمیں گھروں سے گرفتار کیا گیا ملک نیاز مھمد بھٹہ نے اعلان کیا کہ گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہم عمران خان کی قیادت میں اس ایمپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر نئے انتخابات میں عوامی حکومت کا قیام کرکے ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلائیں گے اس موقع پر احتشام ندیم بھٹہ،ملک قیصر بھٹہ،آصف نعیم،عمران بھٹہ،راشد بھٹہ،فہد نیاز دیگر رہنما وکارکنان موجو دتھے ملتان۔ گرفتار پی ٹی آئی رہنماں ملک نیاز بھٹہ،رانا حیدر علی،چوہدری سجاد وڑائچ،انجینئر رانا امجد علی کا لیہ جیل سے رہائی کے بعد چوک شاہ عباس ملتان پہنچنے پراستقبال کیا جا رہا ہے احتشام ندیم بھٹہ،ملک قیصر بھٹہ،آصف نعیم،عمران بھٹہ دیگر موجود ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -