محکمہ ریلوے،عارضی ملازمین مستقلی کیلئے سرگرم،مہم تیز

محکمہ ریلوے،عارضی ملازمین مستقلی کیلئے سرگرم،مہم تیز

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کی چند ماہ کی حکومت سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے ریلوے ملتان ڈویژن سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں میں عرصہ دراز سے عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کی طرف (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

سے ملازمت کومستقل کرنے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے سوشل میڈیا سمیت یونین سطح پر ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبہ کی بھرپور مہم چلائی جارہی ہے بتایا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے13-2008کے دور حکومت میں عارضی ملازمین کو مستقل کیا گیا تھا9سال سے زائد عرصہ گزر جانے باوجود نہ تو مسلم لیگ(ن)اور نہ ہی تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے عارضی ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیگئے تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ہونے اور دوبارہ سے مسلم لیگ(ن)کی حکومت قائم ہونے کے بعد عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ریلوے ملازمین کو امید پیدا ہوئی ہے کہ انہیں موجودہ حکومت نئے الیکشن کا اعلان ہونے سے قبل عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے مستقل کردے گی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے کے عارضی ملازمین نے ملازمت مستقل کئے جانے کے لئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی ہے دوسری طرف ریلوے کی مختلف یونینز بھی ملازمین کو مستقل کروانے کے لئے سرگرم ہوگئیں ہیں تاکہ ملازمین کے مستقل ہونے کی صورت میں کریڈٹ حاصل کرسکیں ذرائع کے مطابق ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں میں سینکڑوں کی تعداد میں شعبہ سول انجینئرنگ،سگنل،ٹیلی کام،کیرج ویگن،لوکو دیگر میں شعبوں میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین موجود ہیں جو عرصہ دراز سیاپنی ملازمت مستقل ہونے کے منتظرہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -