شاہ لطیف ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما نذیر احمد قتل

  شاہ لطیف ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما نذیر احمد قتل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قذافی ٹان گلشن عسکری میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کو قتل کردیا گیا۔کراچی قذافی ٹان گلشنِ عسکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نذیر احمد کے گھر کے باہر کھڑے تھے اور نذیراحمد کے گھر سے باہر نکلے ہی ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔نذیر احمد جماعت اسلامی کے سابق یو سی وائس چیئرمین تھے، وہ جماعت اسلامی ضلع ملیر کے عہدار بھی تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔پولیس کی جانب سے موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پولیس نے کرائم سین کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے۔کراچی پولیس اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع سے شاید اکٹھے کر رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -