شہباز شریف سے مدثر قیوم، مظہر قیوم ناہرہ کی لاہور میں ملاقات

 شہباز شریف سے مدثر قیوم، مظہر قیوم ناہرہ کی لاہور میں ملاقات

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی راہنماء ناہرا برادران حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ اور چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی ملاقات کے دوران ملک کی معاشی ترقی جمہوریت کی مضبوطی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ناہرا برادران نے میاں محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں سے پنجاب کی طرح اب وفاق بھی ترقی کرے گا باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے حلقہ این اے 84 کی عوام کیلئے ناہرا برادران کی درخواست پر بہت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے پیکچ کی منظوری دی جنہیں اس بجٹ میں شامل کیا جائے گا منصوبوں کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -