سید والا،معمولی جھگڑے پر بھائی نے سگی 2بہنوں کو بے دردی سے مار ڈالا

سید والا،معمولی جھگڑے پر بھائی نے سگی 2بہنوں کو بے دردی سے مار ڈالا

  

      ننکانہ صاحب،سید والا (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) بھائی نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھارآلے سے دو حقیقی بہنوں کو بے دردی سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرارہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں ہیبوکی بالا میں سنگدل بھائی نے گھریلو ناچاقی پر اپنی دوحقیقی بہنوں کو تیز دار چھری سے گلے کاٹ کر بے دردری  سے قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا مقتولین کے والد امانت علی کا کہنا ہے کہ بہن بھائیوں میں دو یوم قبل جھگڑا ہوا تھا جس کی رنجش پرآج رات کھانے کھانے کے بعد جب سب چارپائیوں پر سونے لگے توسونے سے پہلے 36سالہ ملزم زوار حسین نے اپنی دو بہنوں 29سالہ شادی شدہ جمیلہ اور 30سالہ غیر شادی شدہ فاطمہ کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور پھر ملزم نے حملہ آور ہوکر تیز دھار چھری سے دونوں بہنوں کو بے دردی کے ساتھ گلے کاٹ کر قتل کر دیا اورچھری لہراتا ہواموقع سے فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی بڑا گھر پولیس تھانہ سید والہ کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس تھانہ سید والہ نے مقولین کے والد امانت علی کی مدعیت میں ملزم زوار حسین کے خلاف مقدمہ دج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ جبکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

دو بہنیں قتل

مزید :

صفحہ آخر -