بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا
 بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )  بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے جاری  پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، اب صرف پولنگ بوتھ کے اندر موجود افراد ہی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ۔

 بلوچستان کے  32 اضلاع میں   مجموعی طور پر 5 ہزار 226 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گے ،  انتخابات میں  102 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبہ بھر میں  16 ہزار 195 امیدوار مد مقابل ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق   چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر  کارروائی کی جائے گی ، عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر آئیں ، کسی قسم کی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -