سبی، یوسی 8کےوارڈنمبر 3میں پولنگ کاعمل روک دیاگیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جہاں سبی کی یو سی 8 کی وارڈ نمبر 3 میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے کہا کہ بیلٹ پیپرپرامیدوارکانام اورانتخابی نشان نہ ہونےپرپولنگ روکی گئی۔ خیال رہے کہ کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔
بلوچستان کے 32 اضلاع میں مجموعی طور پر 5 ہزار 226 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گے ہیں ۔ انتخابات میں 102 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 16 ہزار 195 امیدوار مد مقابل ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر کارروائی کی جائے گی ، عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر آئیں ، کسی قسم کی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔