لانگ مارچ کے باعث منسوخ ہونیوالا دسویں جماعت کا پرچہ کس تاریخ کو لیا جائے گا ؟ حکومت نے طالبعلموں کیلئے اہم اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 10 ویں جماعت کے ملتوی پرچے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 25مئی کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث 10 ویں جماعت کا پرچہ منسوخ کیا گیا تھا۔اب لاہور بورڈ نے 10 ویں جماعت کے ملتوی پرچے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مطالعہ پاکستان کا پرچہ 11 جون کو لیا جائےگا۔