اگلے مہینے جب عوام باہر نکلیں گے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائیں گے ، شیخ رشید

اگلے مہینے جب عوام باہر نکلیں گے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائیں گے ، شیخ ...
اگلے مہینے جب عوام باہر نکلیں گے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائیں گے ، شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کے گھر میں صرف بھوک ان کا انتظار کر رہی ہے ، اگلے مہینے جب عوام باہر نکلیں گے تو کسی کے کہنے پر واپس نہیں جائیں گے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی اکثریت ہے ، بیساکھیو کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات ہے ، ان سب چیزوں کے ساتھ یہ حکومت کیسے چلے گی ؟۔ اگر عمران گھر بیٹھ جائے تو 11 پارٹیاں  ایک ماہ بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں ،  آگے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے ، حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی ،ملک وہاں پہنچ گیاہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کے بس میں نہیں ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران نیب ، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے ، یہ کیس ختم کرا کر گھر چلے جائیں گے ۔ ایک ووٹ کی اکثریت کی 11 اتحادی جماعتیں جتنا بھی زور لگا لیں ،دنیا کی کوئی طاقت انہیں گھر جانے سے نہیں روک سکتی ، ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں ،آج بھی یہ مال بنانے ، کیس بچانے اور گھر جانے کیلئے آئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -