آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ ، کون کون شامل ہے ؟ جانئے 

آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ ، کون کون شامل ہے ؟ ...
آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ ، کون کون شامل ہے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد بھارت روانہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے۔آبی تنازعہ پر دو روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں ہوں گے جس میں بھارت سے آنے والے دریاو¿ں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا اور اب یہ 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہو رہا ہے، اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔
دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر انڈیا کے تین بڑے پراجیکٹ ہیں جن پر پاکستان کو اعتراض ہے، ان میں سے ایک پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور ہیں۔ کیرو پر کام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پر بھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرے گا۔
یہ وفد صرف اجلاس کے لیے جا رہا ہے معائنہ کے لیے الگ وزٹ ہوں گے۔

مزید :

قومی -