11 جماعتوں نے مجھے علاج کی ذمہ داری دی ، آپ آئیں تو سہی، رانا ثناء اللہ کا شیخ رشیدکے بیان پر رد عمل 

11 جماعتوں نے مجھے علاج کی ذمہ داری دی ، آپ آئیں تو سہی، رانا ثناء اللہ کا شیخ ...
11 جماعتوں نے مجھے علاج کی ذمہ داری دی ، آپ آئیں تو سہی، رانا ثناء اللہ کا شیخ رشیدکے بیان پر رد عمل 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر رانا ثناء اللہ نے  شیخ رشید احمد کے دوبارہ اسلام آباد آنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ   11 جماعتوں نے مجھے علاج کی ذمہ داری دی ہے ، آپ آئیں تو سہی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر نہیں  جائیں گے کا بیان دینے والا  خونی فساد میں بھاگ گیا تھا ،  دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ دیا گیا  ، باس اور چپراسی دونوں میدان سے بھاگ گئے تھے ۔

رانا ثناء اللہ نےمزید کہا کہ مہنگائی کرنے والے اس پر سیاست کر کے عوام سے بچنا چاہتے ہیں ۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -