شاہ رخ کے بنگلے پر لگی ہیروں سے بنی "نام کی تختی" غائب

شاہ رخ کے بنگلے پر لگی ہیروں سے بنی "نام کی تختی" غائب
شاہ رخ کے بنگلے پر لگی ہیروں سے بنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بنگلے کی دیوار پر نصب  ’نام کی تختی‘ غائب ہے لیکن گھبرانے کی بات نہیں کیوں کہ تختی چوری نہیں ہوئی بلکہ مرمت کے لیے دیوار سے ہٹائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں سپر سٹار شاہ رخ خان کا بنگلہ قائم ہے جس کی دیوار پر ’منت‘ کے نام کی تختی نصب تھی جسے مرمت کے لیے اتار لیا گیا، مذکورہ تختی کی بناوٹ میں ہیروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تختی سے ہیرے جھڑ رہے تھے جسے ٹھیک کرنے کے لیے ہٹایا گیا، نام کی تختی بنگلے کے دروازے کے پاس نصب تھی۔کہا جارہا ہے کہ تختی کی مالیت تقریباً 23 لاکھ بھارتی روپے ہے، تختی کے غائب ہونے کی خبر سامنے آنے پر مداح بھی پریشان ہوگئے تھے۔

مزید :

تفریح -