قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، مداحوں کوخوشخبری سناد ی

سورس: Twitter/@Qadircricketer
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
قومی کرکٹر عثمان قادر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کو ننھی پری کی آمد کی خوش خبری سنائی۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ نے مجھے تیسری مرتبہ اپنی رحمت سے نوازا ہے۔
Allah has blessed us with his third Rahmat
Alhumdulillah !.Now I have 3 princesses along with my Queen.
Remember us in your Duas pic.twitter.com/annbhZSTLR
— Usman Qadir (@Qadircricketer) May 28, 2022
کھلاڑی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ، میرے پاس ملکہ کے ساتھ اب تین شہزادیاں ہیں، اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔عثمان قادر اپنی بیٹیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور وہ اکثر اپنی شہزادیوں کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رکھتے ہیں۔