عمران خان کیلئے پولیس آفیسر کے مستعفی ہونے والی وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا

عمران خان کیلئے پولیس آفیسر کے مستعفی ہونے والی وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ ...
عمران خان کیلئے پولیس آفیسر کے مستعفی ہونے والی وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ملازمت سے فارغ ہونے والے  اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او  پولیس آفیسر کی  مستعفی ہو جانے کی ویڈیو  زیر گردش رہی، پی ٹی آئی کارکنوں اور  شوبز شخصیات نے  ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پولیس آفیسر کی جرات کو سراہا اور انہیں نوکری کی پیشکش بھی کی لیکن اب اس ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں’ ایک شخص کو ہاتھ میں واکی ٹاکی لیے کسی آفیسر سے بات کرتے  سنا اور دیکھا گیا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ’ میں عمران خان کا حمایتی ہوں، میں نے اپنی بیلٹ اور  وردی بھی جمع کروا دی ہے، میں مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہوں‘۔

 اب اس وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس میں ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے ڈیلی پاکستان سے خصوصی   گفتگو کرتے ہوئے پولیس آفیسر ہونے کی تردید کی اور کہا کہ اپنے چاچا کو تنگ کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، ان کے پاس سیکیورٹی کے لیے واکی ٹاکی ہوتا ہے، وہی میرے ہاتھ میں موجود واکی ٹاکی بھی ان ہی کا تھا، میں تو بے روزگار ہوں۔ ان کا کہناتھاکہ چاچا سے میں نے عمران خان کے دھرنے میں چلنے کی درخواست کی تھی جس پر انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بینظیر کے حمایتی ہیں لہٰذا نہیں جا سکتے ، جس کے بعد میں نے چاچا کے سامنے واکی ٹاکی پکڑ کر جھوٹی ایکٹنگ کی کہ میں نے ان کے سپر وائزر کو میسیج دیا ہے کہ میں چاچا گلزار ہوں، میں نے اپنی بیلٹ اور  وردی بھی جمع کروا دی ہے اور میں مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، لیکن چونکہ یہ ایکٹنگ تھی تو میسیج نہیں گیا اور چاچا گھبراکر میرے پاس آئے اور مجھ سے اپنا واکی ٹاکی چھین لیا۔‘

 متعلقہ شخص نے مزید بتایا کہ مجھے نہیں پتا ویڈیو جس لڑکے نے بنائی وہ کس کو بھیجی جو آگے غلط طرح سے وائرل ہوگئی، مجھے خود بھی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کا پتہ دوستوں کے ذریعے سے چلا۔

مزید :

قومی -