عماد وسیم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

عماد وسیم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
عماد وسیم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
سورس: Twitter/@MuhammadWasim77

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث آل راؤنڈر عماد وسیم کی کارکردگی پر فرق پڑرہا ہے جس سے وہ پریشانی کا شکار ہیں جبکہ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ محمد نواز کو عماد وسیم پر ترجیح دی گئی۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ آل راؤنڈر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے محمد نواز ٹیم کے لیے بہترین آپشن تھے، ان کی فٹنس اور کارکردگی اس وقت اچھی جارہی ہے، عماد وسیم جلد فٹنس مسائل پر قابو پاکر سکواڈ میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اوپنر شان مسعود کو مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ سکواڈ میں واپسی کا عندیہ دیا ہے جبکہ وہ اس وقت انگلش کاؤنٹی ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر فالکنز کی قیادت کر رہے ہیں۔

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں 3 ون ڈے کھیلے جائیں گے جبکہ کیریبیئن ٹیم 5جون کو وطن پہنچے گی۔

مزید :

کھیل -