پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کا شہبازشریف کو خط، کس بات کا گلہ کیا؟ جانئے 

پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کا شہبازشریف کو خط، کس بات کا گلہ کیا؟ جانئے 
پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کا شہبازشریف کو خط، کس بات کا گلہ کیا؟ جانئے 
سورس: File Photo

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، کہا کہ کابینہ میں زیر بحث معاملات سرکولیشن سمریوں کے ذریعہ منظور کیے جا رہے ہیں، اس عمل سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہو رہا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق خورشید شاہ کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط کے متن میں تحریر ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بھی کابینہ اجلاس میں مسائل پر بحث سے گریز کرتی تھی۔انہوں نے خط میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی وزارتوں کی سمریاں سرکولیشن سے منظورکراتی تھی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ محکموں کی سمریاں کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -