پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیے

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیے
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیے
سورس: File Photo

  

پشاور (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیے۔

پشاور میں لوکل ٹرانسپورٹ کے کرائے میں فی سٹاپ 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔پشاور سے مردان جانے والے کوسٹر کا کرایہ 130 سے بڑھ کر 150 روپےکردیا گیا۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق پشاور سے صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ جانے والی گاڑی کے کرائے میں 20 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

پشاورسے راولپنڈی جانے والی لگژری بسوں کے کرائے میں بھی 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب پنڈی جانے والی بسوں کا کرایہ 500 روپے سےبڑھ کر 550 روپے کردیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -