عوام نے عمران کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ،میر امان اللہ تالپور 

عوام نے عمران کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ،میر امان اللہ تالپور 
عوام نے عمران کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ،میر امان اللہ تالپور 

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما میر امان اللہ تالپور نےکہا ہےکہ عمران خان نے ملک میں ایک فتنہ لگا رکھا ہے ، پی ٹی آئی کو حالیہ لانگ مارچ میں منہ کی کھانی پڑی عوام نے عمران کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ۔ وہ عمرکوٹ میں سید صفدر شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت اور بلدیاتی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

میر امان اللہ تالپور، اور مسلم لیگ عمرکوٹ کے صدر سید صفدر شاہ نےکہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ۔ عمران نیازی کے آئی ایم ایف سےکیے گے معاہدے کے باعث وزیراعظم شہبازشریف کو مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں ،عمران خان نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا ۔

ایک سوال کےجواب میں انکا کہناتھا کہ مرکز میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کا ایک پارلیمانی اتحاد ہے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کا کسی سے اتحاد نہیں ہے ہم جہاں محسوس کریں گے وہاں ضرورت مطابق کسی سے بات چیت کی جاسکتی ہے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ عمرکوٹ کے صدر سید صفدر شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم نواز عمرکوٹ سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں سرپرائز دے گی ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ سید صفدر شاہ نے عوام سے اپیل کی وہ ایک موقع مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کو ووٹ دےکر کامیاب کریں مسلم لیگ سندھ کے رہنما میر امان اللہ تالپور نے اس موقع مختلف امیدواروں سید صفدر شاہ ،مسمات زویہ بلوچ ،حکموں کولہی ،غضنفر قائمخانی ،اور مسمات چونی سمیت دیگر بلدیاتی امیدواروں کو مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ حوالے کیے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -