بابراعظم کو اپنی کور ڈرائیو بہتر کرنے میں کتنے سال لگے؟کپتان نے خود ہی بتا دیا

بابراعظم کو اپنی کور ڈرائیو بہتر کرنے میں کتنے سال لگے؟کپتان نے خود ہی بتا ...
بابراعظم کو اپنی کور ڈرائیو بہتر کرنے میں کتنے سال لگے؟کپتان نے خود ہی بتا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پریکٹس تو میں ہر چیز کی کرتا ہوں لیکن کور ڈرائیو میری نیچرل ہے اور اس کے ساتھ میری فیورٹ شاٹ بھی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نیچرل اور فیورٹ شاٹ پر میں نے محنت نہیں کی بلکہ اس پر تو میں نے زیادہ محنت کی ہے۔

کپتان نے کہا کہ اس کو شوق اور محنت سے بہتر بنایا ہے، مجھے کور ڈرائیو بہتر بنانے میں دس سال لگے ہیں، میں اب بھی اس کو پرفیکٹ کرنے کے لیے پریکٹس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب باولرز  بہترین ہوتے ہیں، وہ چھوڑتے نہیں ہیں بلکہ دو منٹ میں پکڑ لیتے ہیں اس کے لیے آپ کو ہر لمحہ متحرک رہنا پڑتا ہے اور اس کے لیے میں محنت بھی کرتا رہتا ہوں۔

مزید :

کھیل -