ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ کال لیک پر وزیراعظم کا رد عمل

ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ کال لیک پر وزیراعظم کا رد عمل
ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ کال لیک پر وزیراعظم کا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی اصلیت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دعوؤں کے برعکس، انہوں نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔


خیال رہےکہ گزشتہ روز پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔ملک ریاض جن کے تمام ہی لوگوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں، وہ آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔

مزید :

قومی -