سدھو موسے والا پر 30 گولیاں چلائی گئیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

سدھو موسے والا پر 30 گولیاں چلائی گئیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
سدھو موسے والا پر 30 گولیاں چلائی گئیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
سورس: Instagram

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا ہے، ان پر 30 گولیاں چلائی گئیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سدھو موسے والا ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں موجود تھے جہاں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ ملزمان نے گلوکار پر 30 گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر ضلع مانسا کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ واقعے میں دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

تفریح -