چیف سلیکٹر نے عماد وسیم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی

چیف سلیکٹر نے عماد وسیم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
چیف سلیکٹر نے عماد وسیم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث آل راؤنڈر عماد وسیم کی کارکردگی پر فرق پڑرہا ہے جس سے وہ پریشانی کا شکار ہیں جبکہ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ محمد نواز کو عماد وسیم پر ترجیح دی گئی۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ آل راؤنڈر کی کارکردگی کود یکھتے ہوئے محمد نواز ٹیم کے لیے بہترین آپشن تھے، ان کی فٹنس اور کارکردگی اس وقت اچھی جارہی ہے، عماد وسیم جلد فٹنس مسائل پر قابو پاکر سکواڈ میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -