ماڈلزحسنین لہری اور نمرہ جیکب کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو معروف ماڈلز حسنین لہری اور نمرہ جیکب کی بیک اسٹیج جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اس حوالے سے رپورٹس کے مطابق ٹیکسپو فیشن شو میں پاکستانی ماڈل نمرہ اور حسنین بطور ماڈل ایونٹ میں شریک ہوئے جہاں بیک اسٹیج دونوں فنکاروں کی لڑائی شدت اختیار کرگئی۔نمرہ بیک اسٹیج اپنے ساتھی ماڈل حسنین لہری کی ویڈیو بنارہی تھیں، اسکا علم حسنین کو ہوا تو انہوں نے انکا موبائل چھین لیا اور اس دوران نمرہ کو تھپڑ بھی لگادیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑائی کو بڑھتا دیکھ انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی تاہم دونوں ماڈلز اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔