اداکارہ رانی کی برسی پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا

  اداکارہ رانی کی برسی پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ رانی کی30ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی اس سلسلے میں رانی کی صاحبزادی رابعہ حسن نے اپنی والدہ کو خراج تحسین کرنے کے لئے تصویری نمائش کا اہتمام کیا تھا جس میں سینئر اداکار غلام محی الدین،ناصر ادیب،راشد خواجہ،علی محی الدین سمیت کئی نوجوان فنکاروں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹریس رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا 8دسمبر 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔

 انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی تھی۔فلم اور ٹی وی کی یہ بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27مئی 1993ء کو یہ جنگ ہار گئی۔

مزید :

کلچر -