اشنا شاہ شادی کے لال لہنگے پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بول پڑیں

اشنا شاہ شادی کے لال لہنگے پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بول پڑیں
اشنا شاہ شادی کے لال لہنگے پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بول پڑیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لان)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل اُشنا شاہ نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر حمزہ امین سے کیسے ملی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اُشنا شاہ ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اشنا شاہ اپنے بے باک خیالات اور بیانات کے سبب بھی خوب جانی جاتی ہیں ۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے  شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران اداکارہ کا اپنے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ" اُن کی اور اُن کے شوہر کی کسی تیسرے شخص نے ملاقات کروائی تھی اور ایسے ہی اِن دونوں میں پیار اور پھر شادی ہو گئی, اُن کے شوہر اپنی یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے تک پاکستان، اسلام آباد میں تھے، اُس کے بعد وہ آسٹریا چلے گئے تھے۔

اداکارہ نے شو کے دوران اپنے شادی کے لال لہنگے اور اس پر ہونے والی تنقید پر بھی کھُل کر بات کی۔

اُشنا شاہ کا کہنا تھا کہ" میرا شادی کا لہنگا دیکھ کر مداحوں کو لگا کہ جیسے یہ بھارت سے مجھے مودی نے بھجوایا ہے، میں کوئی اینٹی سٹیٹ بھارتی دُلہن بن گئی ہوں، اُن کی والدہ سمیت پاکستان کی سب ہی خواتین شادی پر لال رنگ پہنتی ہیں، ہاں بس میں نے چولی منفرد پہن لی تھی اور ہار بھی پہنا ہوا تھا اسی لیے مجھ پر اتنی تنقید کی گئی"۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ "اُنہیں اتنی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنے پر مجبور ہو گئی تھیں۔"

مزید :

تفریح -