فیصل آباد سے 2 سابق ارکان اسمبلی کا عمران خان کے قافلے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد سے تحریک انصاف کے 2 سابق ارکان اسمبلی نے عمران خان کے قافلے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،آئندہ کوئی نہ کوئی رکن اسمبلی یارہنما پارٹی کو الوداع کہہ رہا ہے، آج بھی متعدد ارکان اسمبلی تحریک انصاف سے لاتعلقی کااظہار کر چکے ہیں،پی پی 99 فیصل آباد سے سابق ایم پی اے علی اختر چودھری جبکہ پی پی 100 فیصل آباد سے سابق ایم پی اے چودھری ظہیرالدین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے، وہ باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کرینگے۔