لاہور میں درج دہشتگردی کے مقدمات میں اسد عمر کی جمعرات تک حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں درج دہشتگردی کے مقدمات میں اسد عمر کی جمعرات تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیر پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،عدالت نے اسد عمر کی جمعرات تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے اسد عمر کی 25 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔