عمران خان کا سرپرائز دینے کا اعلان اور رات گئے وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس لیکن دراصل ایکٹویٹی کیلئے کس کی ڈیوٹی لگی تھی؟ ممکنہ نام سامنے آگیا

عمران خان کا سرپرائز دینے کا اعلان اور رات گئے وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ...
عمران خان کا سرپرائز دینے کا اعلان اور رات گئے وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس لیکن دراصل ایکٹویٹی کیلئے کس کی ڈیوٹی لگی تھی؟ ممکنہ نام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور ولاگر نوراللہ نے عمران خان کے سرپرائز دینے کے اعلان اور رات گئے ہونیوالی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ سارا عمران خان کا سرپرائز کا پلان تھا اور اس میں پتا یہ چل رہا ہے کہ شاید مراد سعید کی ڈیوٹی لگی ہوئی تھی کہ وہ کوئی ایکٹیویٹی پلان کر رہے تھے, پھر اس کے بعد پی ٹی آئی کے گروپس میں ایک بات چلنی شروع ہوئی اور کچھ دوستوں نے آپس میں ڈسکس کیا جو ہم تک بھی بات پہنچی ۔
اپنے ولاگ میں نوراللہ نے کہاکہ ’ کہانی ایک چل رہی ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہو گیا یا ہونے والا ہے، اب کہانی کھل کر سامنے آ رہی ہے ، اصل کہانی کیا ہے ،اس کے کردار کون ہیں، کن لوگوں کی ڈیوٹی تھی اور کیا کر رہے تھے؟گزشتہ دنوںپہلے کوئی ایک دو ٹویٹ آئے اور پھر کوئی بارہ بجے کے بعد اچانک وزیر داخلہ ٹی وی سکرین پر نمودار ہوئے جوشاید سوئے پڑے اٹھ کر آئے تھے ، انہوں نے بتایا کہ اس طرح پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایک پلان کر رہے ہیں کہ ان کی کسی خاتون کے ساتھ زیادتی ہو گئی ،یہ کہانی سنائی جائے گی، پھر عمران خان نے سرپرائز دینے کی بات کی تو عمران خان کا سرپرائز پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے ،پھر رات کو دوڑیں لگیں،ہمیں بھی تحفظات تھے اور یہی خیال تھا کہ حکومت کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ نہ ہو جائے اور خدانخواستہ کہیں ایسا واقعہ ہو تو نہیں گیا ۔۔۔
نوراللہ کا مزید کہناتھا کہ اس بات کو چوبیس گھنٹوں سے زائد عرصہ گزرگیالیکن کوئی نام اور کوئی کہانی سامنے نہیں آتی، سارا عمران خان کے سرپرائز کا پلان تھا اور اس میں پتا یہ چل رہا ہے کہ شاید مراد سعید کی ڈیوٹی لگی ہوئی تھی کہ وہ کوئی ایکٹیویٹی پلان کر رہے تھے، پھر اس کے بعد پی ٹی آئی کے گروپس میں ایک بات چلنی شروع ہوئی اور کچھ دوستوں نے آپس میں ڈسکس کیا جو ہم تک بھی بات پہنچی کہ خدیجہ شاہ کے حوالے سے ،یہ نام لیا جا رہا تھا کہ ان کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ ہو گیا۔
یوٹیوبر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اس طرح کی کوئی چیز پلان کر رہے تھے اور جتنے وہ فرسٹریٹ ہوئے ہوئے ہیں لیکن اتنا وقت گزرنے کے باوجود کوئی کہانی سامنے نہ آنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک فلاپ ڈرامہ تھا، وہ سرپرائز جو عمران خان صاحب دینا چاہ رہے تھے وہ سرپرائز نہیں بن سکا ، ہلچل پیدا کرنے کی کوشش کی تھی وہ تو فلاپ ہو گیا ہے،اب وہ اپیل کررہے ہیں کہ کسی کیساتھ کچھ ہوتو انہیں بتائیں، وہ مدد کریں گے ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہیں ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں پتہ۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -