”ایک صاحب کو ایک سابق ممی ڈیڈی وزیر کی چیخیں سنائی گئی ہیں اور ۔ ۔ ۔“تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور ولاگر نوراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ ایک صاحب نے ایک جگہ پر ایک ممی ڈیڈی وزیر کی چیخیں سنی ہیں ، ابھی میں نام نہیں لے سکتا ۔
اپنے ولاگ میں نوراللہ کاکہناتھاکہ کوئی ضروری نہیں کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک ہو رہا ہو ،ایک مرتبہ پہلے ایک واقعہ سنایا تھا کہ ایک صاحب کا ترا نکل گیا تھا ،ان کا بلڈ پریشر شوٹ کر گیا اور انہوں نے چیخنا شروع کر دیا تھا،انہیں بھی کہیں سے چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں، وہ چیخوں کی آوازیں کوئی ریکارڈڈ بھی سنائی جا سکتی ہیں، کسی کو ڈرایا بھی جا سکتا ہے لیکن ایک صاحب کا دعویٰ یہ تھا کہ ایک بڑے ممی ڈیڈی سابقہ وزیر ہیں، ان کی انہوں نے چیخیں سنی ہیں ،اس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ ان کے بھی معاملات کچھ ٹھیک ہیں، جیسے بھی ہیں وہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے ایک اور کہانی سنائی اور کہاکہ ’ ایک بندہ رسیوں سے لٹکا ہوا تھا اور وہ چیخیں مار رہا تھا کہ اللہ دی قسمیں معاف کردو ، کہیں رسی ٹوٹ نہ جائے اور زندہ باد کے نعرے لگا رہا تھا، وہ بندہ اس سے پہلے ان لوگوں کیخلاف منفی باتیں کرتا تھا جن کے زندہ باد کے نعرے لگارہاتھا،مجھے اس فلم کا نام یاد نہیں ، کہیں میں ہی نہ پھنس جاﺅں، مجھے ویسے حیرت ہے کہ اتنی مضبوط رسیاں وہ کہاں سے لائے تھے کہ ماشاءاللہ سے اتنا وزن برداشت کر رہی تھیں اور اس کے بعد انہیں اتار لیا گیا اور ان کی ڈیل شیل ہو گئی اور کلوزنگ تقریبا آ گئی ، آرام سے وہ اپنے گھر چلے گئے، اب ایک اور صاحب رسی سے لٹکے ہوئے تھے اور خبر یہ ہے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ، رسی ٹوٹی توانہیں چوٹیں آئیں، پھر ظاہر ہے ان کا علاج ہوا اور ڈاکٹر موجود تھے ، ٹریٹمنٹ شروع ہو گئی ،ان کی بہتری کے لیے کام ہو رہا ہے، اب سیزن متعارف ہوچکے ہیں ، آرام سے جب چاہیں تو ایک دوقسطیں دیکھ لیں اور پھر بند کردیں، یہ فلم ابھی چل رہی ہے‘۔