ماڈل نمرہ جیکب کا ہراساں کیے جانے کا الزام، حسنین لہری نے تردید کردی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف ماڈل حسنین لہری اور نمرہ جیکب کے درمیان گرما گرم بحث چھڑ گئی، اس دوران خاتون ماڈل نے حسنین لہری پر ہراساں کرنے اور ان پر ہاتھ اٹھانے سمیت دیگر الزامات عائد کرتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل حسنین لہری اور نمرہ جیکب سمیت دیگر ماڈلز کراچی ٹیکسٹائل ایکسپو میں ہونے والے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے فیشن شو میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر حسنین لہری اور نمرہ جیکب سمیت دیگر خواتین ماڈلز کے درمیان بحث ومباحثے کی فوٹیج وائرل ہوئی۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو کے آخر میں پولیس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جہاں بظاہر پولیس حسنین لہری کو اپنے ہمراہ باہر لے جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ نمرہ جیکب نے ماڈل حسنین لہری پر ہراساں کرنے اور جسمانی طور پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔دوسری جانب ماڈل حسنین لہری نے ماڈل نمرہ جیکب کے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔
#Nimrajacob pic.twitter.com/JbHoLDusOU
— shehroz (@shehroz456123) May 27, 2023