پاک فضائیہ نے نور خان ایئربیس کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں رہائشی اسلحہ مالکان کا ریکارڈ مانگ لیا

پاک فضائیہ نے نور خان ایئربیس کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں رہائشی اسلحہ ...
پاک فضائیہ نے نور خان ایئربیس کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں رہائشی اسلحہ مالکان کا ریکارڈ مانگ لیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) نے نور خان ایئربیس کے گرد پانچ کلومیٹر کے دائرے میں رہائشی اسلحہ مالکان کا ریکارڈ مانگ لیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق نور خان ایئربیس حکام کی طرف سے مقامی پولیس اور کمشنر سے کہا گیا ہے کہ ایئربیس کے گرد پانچ کلومیٹر کے دائرے میں جن لوگوں کے پاس اسلحہ ہے، ان کا ڈیٹا اکٹھا کرکے انہیں مہیا کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق پی اے ایف کی طرف سے اسلحہ رکھنے والے شہریوں کا ڈیٹا ریکارڈ کے طور پر مانگا گیا ہے۔ رواں سال فروری میں نور خان ایئربیس کے قریب ہوائی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ساڑھے 4سو سے زائد گولیاں فائر کی گئی تھیں۔ اس واقعے کے ہنگام پی اے ایف کی طرف سے اسلحہ مالکان کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔ 

مزید :

قومی -دفاع وطن -