بھکر (ویب ڈیسک) بھکر کی تھل یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہو گئی۔
ڈی پی او عبداللّٰہ کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے 8 نامزد ملزمان میں سے 2 کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ 6 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، پھر بلیک میلنگ کے ذریعے 2 سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ طالبہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز یونیورسٹی کے باہر سے مجھے اغواء کیا گیا، اغوا کے بعد نجی بوائز ہاسٹل میں 8 ملزمان نے زیادتی کی۔ پی آر او تھل یونیورسٹی کے مطابق طالبہ پیپر دینے کے بعد یونیورسٹی سے چلی گئی تھی، زیادتی کا واقعہ یونیورسٹی سے باہر پیش آیا ہے۔