مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی سے لاپتہ شاعر احمد فرہاد آزادکشمیر میں گرفتار ہو گئے،ان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کو پولیس ناکے سے گزرتے ہوئے گرفتار کیااور تھانہ دھیرکوٹ منتقل کر دیاگیا،شاعر احمد فرہاد کو شناختی دستاویز نہ ہونے اور اپنی شناخت نہ بتانے پر گرفتار کیاگیا تھا،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کی گمشدگی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہا ہے۔