یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے امتحانات کب ہونگے ؟ اعلان ہوگیا

May 29, 2024 | 05:12 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

میٹرک بورڈ کے مطابق  28مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 2 جون بروز اتوار لیا جائے گا, یکم جون سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹر کے امتحانات نہیں لیے جاسکتے،اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 جون بروز اتوار کو ملتوی شدہ پرچہ مقررہ امتحانی مراکز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں