وزیراعظم نواز شریف کا نوٹس، محکمہ صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

وزیراعظم نواز شریف کا نوٹس، محکمہ صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ...
وزیراعظم نواز شریف کا نوٹس، محکمہ صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لیتے ہوئے نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد وزارت صحت نے ادویات کی پرانی قیمتیں بحال کردیں۔وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ دواﺅں کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ، کیا گیا ا ضافہ فوری طورپر واپس لیاجائے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے دیں ۔یاد رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 15فیصدتک اضافہ کیا گیا تھا۔وزیراعظم کے نوٹس کے بعد محکمہ صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور قیمتیں پرانی سطح پر بحال کردیں۔